بھارت میں ایک زیرِتعمیر پُل سے گاڑی دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بدایوں سے فریدپور نامی قصبے کی طرف جاتے ہوئے رونما ہوا۔ بریلی میں دریائے رام گنگا میں گاڑی گری۔
گاڑی میں سوار افراد گوگل میپ کے بتائے ہوئے راستے پر سفر کر رہے تھے۔ گاڑی چلانے والے کو کچھ بھی اندازہ نہ تھا کہ راستے میں دریا پر پُل زیرِتعمیر ہے۔
50 فٹ کی بلندی سے گرنے پر گاڑی میں سوار دو بھائیوں سمیت تین افراد نے شدید زخمی ہونے کے بعد موقع ہی پر دم توڑ دیا۔
گاڑی میں موجود نوجوان گوگل میپ کی رہنمائی میں محوِ سفر تھے۔ جی پی ایس نے پُل کا راستہ کلیئر دکھایا لیکن آگے جا کر پُل موجود نہیں تھا۔ ورثا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے پُل پر کوئی رکاوٹ کھڑی کی ہوتی تو یہ حادثہ روکا جاسکتا تھا۔