Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2024 05:15pm

حکومت نے خود ہی ہمارا پلان پورا کر دیا، ڈاکٹرعارف علوی

سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی نے پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمارا پلان تھا کہ اسلام آباد بند کریں گے، وفاقی حکومت نے خود ہی اسلام آباد کو مکمل بند کردیا ہے۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پورے ملک کی سڑکیں بند کردی گئیں، پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے حکومت نے سڑکوں کی کھدائی تک کردی ہے ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سابق صدرِ پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل

سابق صدرمملکت نے مزید کہا کہ ہم تمام حکومتی رکاوٹیں عبورکرینگے، ہمارے احتجاج کے لئے 3 لاکھ شیل کافی نہیں ہیں۔

Read Comments