Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2024 04:41pm

بانی پی ٹی آئی کی رہائی صرف عدالتوں سے ہوسکتی ہے، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتہا پسندی اورشدت پسندی کی سیاست چھوڑنا ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ بھی احتجاج نہ کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی جلاؤگھیراؤ اورتوڑپھوڑ پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ سندھ سے کوئی بڑا قافلہ اسلام آباد احتجاج کیلئے نہیں گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی صرف عدالتوں سے ہوسکتی ہے۔

Read Comments