وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے درمیان تلخ کلامی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے مرکزی قافلے کی روانگی میں تاخیر ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق یہ تلخ کلامی تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے آنے والے قافلے کی قیادت کے معاملے پر ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو فیصلہ ہوا تھا کہ بشری بی بی خرابی طبیعت کی بنا پر احتجاج کی قیادت نہیں کریں گی لیکن اتوار کو انہوں نے احتجاج میں حصہ لینے اور قافلے کی قیادت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تاہمعلی امین گنڈاپور کا بشری بی بی کو کہنا تھا کہآپ غیر سیاسی ہیں اس لیے قافلے کو لیڈ نہیں کر سکتیں۔
اس پر بشری بی بی نے کہا کہاحتجاجی قافلے کی قیادت میں ہی کروں گی۔
ذرائع کے مطابق یہ بحث طول پکڑ گئی۔
ذرائع نے بتایا کہگنڈا پور نے کہا کہآپ پہلے ہی ہمارے لیے مشکلات کھڑی کر چکی ہیں۔
بشری بی بی نے کہا کہ آپ پہلے بھی کئی بار ناکام ہو چکے ہیں۔
بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور دونوں کا اصرار تھا کہ وہ عمران خان کے حکم پر عمل کر رہے ہیں۔
ذرائع نے دعوی کیا کہبشری بی بی ناراض ہو کر گاڑی میں بیٹھ گئیں۔ جب کہعلی امین گنڈا پور کاروان چھوڑ کر چلے گئے۔