Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2024 12:01pm

پاکستان میں واٹس ایپ تک رسائی محدود کیے جانے کی تصدیق

پاکستان میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران واٹس ایپ تک رسائی محدود کردی گئی ہے۔

انٹرنیٹ پر نظر رکھنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں واٹس ایپ پر قدغن لگائی گئی ہے۔ اس ادارے نے میڈیا رپورٹس کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکام نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا ہے۔

نیٹ بلاکس نے لکھا، “تصدیو ہگئی۔ لائیو میٹرکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واٹس ایپ کے بیک اینڈز پاکستان میں محدود کردیئے گئے ہیں جس سے ان میڈیا اطلاعات کی تصدیق ہوتی ہے کہ شیئرنگ میں مسائل پیش آرہے ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب حکام سیکورٹی سکت کررہے ہیں۔’

اس سے قبل مختلف صارفین نے شکایات کی تھی کہ انہیں واٹس ایپ پر آڈیو اور ویڈیو پیغامات بھیجنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

یہ مشکلات انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز کے حساب سے کم یا زیادہ تھیں۔ نیٹ بلاکس نے ایک گرافک بھی شائع کی جس میں بیشتر سروس پروائیڈرز پر واٹس ایپ کی رسائی زیرو فیصد دکھائی گئی۔ البتہ اس گرافک میں پی ٹی سی ایل پر رسائی تقریباً 50 فیصد ظاہر ہو رہی ہے۔

Read Comments