اسلام آباد میں تھانہ کہنہ کے نزدیک کنٹینرز میں آگ لگ گئی۔ کنٹینرز ممکنہ طور پر احتجاج کو روکنے کیلئے رکھے گئے تھے۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی،ریسکیو ٹیمیں آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ کنٹینرز میں آگ ویلڈنگ کے دوران لگی تھی۔ ا
سلام آباد فائر اینڈ ریسکیو کی ٹیموں نے آگ بجھادی۔ پوچھے جانے پر ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ لگنے سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں احتجاج سے روکنے کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ کنٹینرز لگاکر سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ انٹرنیٹ سروس کی بندش کے ذریعے بھی رابطے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔