Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2024 08:06pm

پی ٹی آئی احتجاج میں دہشتگردی کا بڑا خطرہ، نیکٹا کی وارننگ جاری

پی ٹی آئی کے احٹجاج کے موقع پر فتنہ الخوارج کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے، مختلف سکیورٹی ذرائع نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تصدیق کی ہے، نیکٹا نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

نیکٹا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 19 اور20 نومبر کی درمیانی شب فتنہ خوارج کے دہشت گردوں کے پاک افغان بارڈر پار کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج میں ایک روز باقی: محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے دو بار رابطہ، وزارت داخلہ کی تردید

نیکٹا نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کی مختلف بڑے شہروں میں موجودگی کی اطلاعات ہیں، حکام نے فتنہ الخوارج کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات کی ہے ۔

نیکٹا نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کا احتجاج کے دن بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوسکتا ہے۔

بشریٰ بی بی کا احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، علی امین گنڈاپور لیڈ کریں گے

فتنہ الخوارج بڑےشہروں میں کارروائیاں کرسکتےہیں، نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کو فوری سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ خیبرپختونخوا نے بھی تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خارجی دہشت گردوں کی عوامی اجتماع پر حملے کا منصوبہ ہے۔

ترجمان کے مطابق خارجی عوامی اجتماع پر خودکش دھماکا کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی کے اجتماع پر حملے کا مقصدعوام میں افراتفری پیدا کرنا ہے، خودکش حملہ آوروں کے حوالے سے مزید معلومات نہیں ملی ہیں۔

Read Comments