شہر کراچی میں 2024 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 107 ہو گئی ہے۔
شہر میں جاری ڈاکو راج کےتازہ واقعہ میں میں ڈاکووں نے فائیواسٹارچورنگی پل پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کر کے ایک اور شخص کو قتل کر دیا۔ واقعہ کے وقت مقتول کے ساتھ موجود دوست فائرنگ سے محفوظ رہا۔
شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ، 6 افراد زخمی 694 84
ڈکیتی کے تازہ واقعات میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب فائیوراسٹارچورنگی پل پر سلمان نامی شہری موٹر سائیکل پر اپنے دوست بلال کے ہمراہ جارہا تھا کہ موٹرسائیکل سوارڈاکووں نے اسلحے کے زورپر اسے لوٹنےکی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکو فائرنگ کردی جس سے مقتول جاں بحق ہو گیا۔ ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مقتول کے دوست بلال کے مطابق ڈاکو جب لوٹ کر فرارہونےلگے توسلمان نے اپنی پستول نکالی جسےدیکھ کرڈاکووں نےفائرنگ کی۔
مقتول سلمان لیاقت آباد کا رہائشی اورچاربچوں کاباپ تھا ۔ مقتول پکوان سینٹرپرکام کرتاتھا۔
پولیس کےمطابق ملزم مقتول کا پرس اوراسلحہ لے کر فرار ہوئے۔ پولیس نے واقعے کے مقام سے گولی کے خول تحویل میں لے کر فرار ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
یاد رہے کہ شہر قائد میں روزانہ موٹرسائیکل ،موبائل فون اوررقم چھیننے کے دوران شہریوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا جاتا ہے۔
رواں سال 107 شہریوں کو موت کی نیند سلادیاگیا ملزمان نے ماہ جنوری میں12، فروری میں 20 ، مارچ میں 17 شہریوں کی زندگیاں چھین لیں، مارچ میں17، اپریل میں 19،مئی میں 2 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
اسی طرح جون میں 10،جولائی میں 3،اگست میں 7 شہریوں سے جینےکا حق چھیناگیا جبکہ ستمبر میں 9، اکتوبر میں 5 اور نومبر میں ابتک 2 شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں شہر میں ہر طرف موت کا راج ہے ۔