انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ہنگامی میٹنگ طلب کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ 26 نومبر کو طلب کی ہے۔
رپوٹس کے مطابق میٹنگ میں بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران شریک ہوں گے، اس دوران چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بُری خبر سامنے آگئی
میڈیا کے مطابق آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ورچوئل ہوگا، جس میں تمام بورڈ زممبرز بھی شریک ہوں گے، جس میں بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کے انکار پر گفتگو ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق میٹنگ میں شیڈول، فارمیٹ، گروپ اسٹیج کے مقابلے، پاک بھارت میچ پر بات ہوگی، ایونٹ کے ہائبرڈ ماڈل کی صورت میں سیمی فائنلز، فائنل کے انعقاد پر بات چیت ہوگی۔