Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2024 12:00am

بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثنا

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان میں ویڈیو آڈیو واضح ہے، اگر کوئی مسئلہ ہے تو ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور احمقانہ ہے، ان کے بیان سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کی بحران سے نکلتی معیشت پر حملہ ہے، بانی پی ٹی آئی کے لیے اپنی ذات کے سوا کچھ اہم نہیں ہے۔

موٹر ویز بند، جڑواں شہروں اور لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر سیل

وزیر اعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ نہ حکومت کی طرف سے کوئی بات ہوئی نہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی یقین دہانی کرائی گئی، اسلام آباد کے 24 نومبرکو جو بھی نکلے گا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ گارنٹی سے کہتا ہوں یہ مس کال دی ہے ان کا احتجاج ناکام ہوگا۔ لوگوں کو کیسے لائیں گے پنجاب کے کسی ضلع سے 5 بسوں کی بکنگ دکھا دیں۔

حکومت نے پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کراچی سے نفری منگوالی

وزیراعظم کے مشیررانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دھرنا نہ دینے کے وعدے پر پی ٹی آئی کو ڈی چوک تک آنے دیا گیا تھا، بشری بی بی کے بیان نے پی ٹی آئی کیلئے مشکلات کھڑی کردی ہیں ۔

رانا ثنا نے کہا کہ بشری بی بی کا بیان مسلم امہ کیلئے بھی نقصان دہ ہے، دونوں میاں بیوی نے ذاتی اور چھوٹے مقصد کیلئے پورے ملک اور امہ کو نقصان پہنچایا ۔

Read Comments