انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو سزائیں سنا دی ہیں، مجرمان کی سزا میں 6 سال تک قید اور جرمانہ شامل ہے، سزا یافتہ 10 افراد میں 4 افغان شہری بھی شامل ہیں جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔
سزایافتہ مجرمان میں عابد محمود ولد محمد ثاقب ، احسن ایاز ولد محمد ایاز، نعیم اللہ ولد عبدالقادر، مطیع اللہ ولد امین خان ، شوکت ولد فضل داد ، ذاکر اللہ ولد بسم اللہ خان شامل ہیں ۔
کل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی ، نامزد ملزمان میں سے ایک کو تفتیش کے بعد بری کر دیا گیا ، 6 مجرم روپوش ہیں جبکہ 10 کو سزائیں سنائی گئیں ۔
روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتارکرتے ہی فوری عدالت میں پیش کرنے کاحکم بھی دیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں شامل مجرمان بشمول ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔