حکومت نے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی۔ اسلام آباد میں ٹی چوک، چھبیس نمبرچنگی، کھنہ پل، فیض آباد، موٹروے چوک سمیت چوبیس مقامات پر کینٹینرزلگا دیے گئے۔ ٹرانسپورٹ اڈے سیل جبکہ تمام ہاسٹلز پرتالے ہیں۔ پولیس اور ایف سی کے تیس ہزار اہلکار تعینات کردی گئی۔ اتوار کو میٹرو بس بھی نہیں چلے گی، پنجاب میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کیلئے پی ٹی آئی کو خط بھی موصول ہوگیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور رہنما اور سرگرم کارکن روپوش ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کیلئے وزارت داخلہ کا خط پی ٹی اے کو موصول ہوگیا ہے۔
وزارت داخلہ نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط لکھا تھا۔
پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون کھلا ہوگا مگر انٹرنیٹ اور وائی فائی بند ہوگا، موبائل سنگل کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صرف سکیورٹی کے خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا، ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر شہر میں امن عامہ کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا، پولیس دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد کیلئے تمام تر اقدامات کرے گی، شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی غیرقانونی عمل کا حصہ نہ بنیں۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان ومال اوراملاک کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، پولیس شہر میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے موجود ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
اٹک سے موٹروے ایم ون مکمل طور پر سیل
پنجاب بھر سے 15 ہزار پولیس اہلکار اٹک پہنچ گئے ہیں، جن میں ملتان، لاہور، پاک پتن سمیت دیگر اضلاع کی پولیس شامل ہے۔
40 ہزار آنسو گیس شیل اٹک فورس کو فراہم کردیئے گئے ہیں، جبکہ موٹروے ایم ون 3 ڈی پی او کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تمام بس اڈوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری
ادھر راولپنڈی میں تمام بس اڈوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آج رات 9 بجے سے ٹرانسپورٹ اڈے بند رکھے جائیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بس اڈوں کو تاحکم ثانی بند کیا جاتا ہے، بس اڈوں کو قنعات لگا کر بند رکھا جائے، عملدرآمد نہ کرنے میں موٹروہیکل ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب چکوال سے پنڈی اسلام آباد جانے والی تمام سڑکیں کنٹینرلگا کربند کردی گئی۔ بلکسراور نیلہ دلہہ انٹرچینج پرلاہوراسلام آباد موٹروے بند ہیں۔
شرقپور موٹروے ایم تھری انٹرچینج کو کنٹینر لگا کر بند
شرقپورشریف میں پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج میں کارکنوں کی شرکت روکنے کے لئے شرقپور موٹروے ایم تھری انٹرچینج کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا کارکنوں کے گھروں پر چھاپے لاہور کے داخلی خارجی راستے بند ہونے کی وجہ سے شرقپور سے لاہور جانے والے ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مختلف انٹر چینج کے داخلی و خارجی راستے بند
کالاشاہ کاکو موٹروے انٹرچینج، کوٹ عبدالمالک موٹروے انٹرچینج، فیض پور موٹروے انٹرچینج کے داخلی اورخارجی راستوں کوکنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا۔
سگیاں راوی پل اور شاھدرہ راوی پل، امامیہ کالونی، برکت ٹاؤن سمیت سگیاں والے لاھور میں داخل ہونے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر مکمل بند کر دیا گیا۔
فیض آباد میں تمام بس اڈوں کو قناتیں لگاکربند کردیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال کے پیش نظرفیض آباد میں تمام بس اڈوں کو قناتیں لگاکربند کردیا گیا ہے۔
موٹروے ایم ون اسلام آباد سے پشاور بند کردی گئی جبکہ موٹروے ایم ٹو اسلام آباد سے لاہورکی انٹری بھی بند کردی گئی ہے۔
ترجمان موٹرویزکے مطابق موٹروے ایم ون اور ایم ٹوپرسفر کرنے والوں کوصرف ایگزٹ کی اجازت ہوگی۔
گجرات کا وزیرآباد اور سیالکوٹ کا زمینی رابطہ مکمل منقطع
گجرات چناب ٹول پلازہ کے مقام پر جی ٹی روڈ دونوں اطراف سے مکمل بند ہے، گجرات سے وزیرآباد اور سیالکوٹ کا زمینی رابطہ مکمل منقطع ہے، گجرات سیالکوٹ روڈ بھی کنٹینر لگا کر مکمل بند کر دیا گیا ہے۔
گجرات خانکی بیراج پر پل کنٹینر لگا کر مکمل بند کیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گجرات آنے والی بارات خانکی پل بلاک ہونے کے باعث پھنس گئی، دولہا اور اس کے بھائی پولیس کی منت سماجت کردتے دکھائی دئے۔
چناب پل مکمل بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
ہمیں 24 نومبرکوغیرقانونی احتجاج کی اطلاعات ہیں، موٹر وے پولیس
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں 24 نومبرکوغیرقانونی احتجاج کی اطلاعات ہیں، مشتعل مظاہرین کا امن و امان خراب کرنے کا منصوبہ ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خفیہ اطلاعات ہیں کہ مظاہرین ڈنڈوں اورغلیلوں سے لیس ہوں گے، مظاہرین کی جانب سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ ہے۔
پولیس حکام کےمطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائےگا، ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موٹرویزمختلف مقامات سے بند ہیں۔
کسی احتجاج کی اجازت نہیں، اس لیے اگر یہ اسلام آباد آتے ہیں تو دیکھ لیں گے
اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قانون کے پابند ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر سو فیصد عمل درآمد کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو اسلام آباد میں احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ”عدالت نے واضح حکم دیا ہے کہ کسی احتجاج کی اجازت نہیں۔“
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ دھرنے کے لیے آ رہے ہیں، وہی ذمہ دار ہوں گے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا اڈیالہ جیل میں کوئی رابطہ نہیں ہے۔
محسن نقوی نے خیبر پختونخوا (کے پی) میں امن کی صورتحال کو صوبائی حکومت کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”میں خود کہتا ہوں کہ دکان، کاروبار، سڑک اور موبائل سروس بند نہیں ہونی چاہیے۔“
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ وہ آج وزیراعظم سے بات کریں گے اور جو ہدایت ملیں گی، ان پر عمل کریں گے۔ انہوں نے یہ انتباہ بھی دیا کہ ”اگر یہ اسلام آباد آتے ہیں تو دیکھ لیں گے۔“
کل سے اسلام آباد میں میٹروبس سروس بند رہے گئی
کل سے اسلام آباد میں میٹروبس سروس بند رہے گئی جبکہ راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس سروس معمول کے مطابق چلے گئی، تاہم 24 نومبر کو میٹروبس سروس مکمل طور پر جڑواں شہروں میں بند رہے گئی۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں کل بروز ہفتہ میٹروبس سروس ائی جے پی تا پاک سیکریٹریٹ تک مکمل بند رہے گئی، تاہم راولپنڈی میں میٹروبس سروس بحال رہے گئی اور راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس سروس چلے گئی جبکہ 24 نومبر کو میٹروبس سروس مکمل طور پر جڑواں شہروں میں بند رہے گئی۔
لاہورکے بس اڈے بھی بند
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر لاہورکے بس اڈے بھی بند کر دئیےگئے ہیں۔ بس اڈے بند ہونے سے لاہورسےدوسرے شہروں میں جانیوالےمسافروں خوار ہونےلگے۔
موٹرویز8 بجتے ہی بند
حکومت نے موٹرویز رات 8 بجتے ہی بند کردیے۔۔ آئی جی موٹروے نے موٹروے پولیس کو اس حوالے سے احکامات جاری کیے ہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق، ایم 1، ایم 2، ایم 3، ایم 4، ایم 11، اور ایم 14 کو روڈ مرمت کے باعث بند کیا جا رہا ہے۔
یہ بندش پشاور سے اسلام آباد اور لاہور سے اسلام آباد کی موٹرویز پر رہے گی۔ اس کے علاوہ، لاہور سے عبالحکیم اور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بھی موٹروے بند رہے گی۔
پولیس نے عوام کو ہدایت دی کہ وہ اس صورتحال کے پیش نظر اپنی سفری منصوبہ بندی کریں۔
لاہور میں بابو صابو انٹرچینج پر موٹر وے بند
لاہور میں بابو صابو انٹر چینج پر کنٹینر لگاکر موٹر وے بند کردی گئی ہے۔ نیازی اڈا سے بابو صابو انٹر چینج تک گاڑیوں کی آمد و رفت بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بابو صابو موٹر وے پر ہزاروں کنٹینر موجود ہیں۔ موٹر وے کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
30 ہزار اضافی نفری
اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے 30 ہزار اضافی نفری پہنچ گئی ہے۔ اس میں شامل ہیں:
پنجاب پولیس: 19 ہزار اہلکارآزاد کشمیر: 1 ہزار اہلکارسندھ: 5 ہزار اہلکارایف سی: 5 ہزار اہلکار
تمام نفری اسلام آباد پولیس کی معاونت کرے گی تاکہ کسی بھی ممکنہ احتجاجی مظاہرین کو مؤثر طریقے سے منتشر کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق، تمام سیکورٹی اہلکار احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے مکمل ساز و سامان سے لیس ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی موجودہ نفری تقریباً 11 ہزار کے قریب ہے، جو کہ اضافی نفری کے ساتھ مل کر صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس بندکرنےکا فیصلہ
علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کے معاملے پر جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میٹروبس سروس چوبیس نومبرکومکمل طور پربند رہے گی۔ میٹروبس سروس صدر اسٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ اسٹیشن تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹروبس سروس مکمل طور پر بند کی جائے گی۔
پی ٹی آئی احتجاج پر راولپنڈی پولیس کو 12 بور بندوقیں دینے کا فیصلہ، 40 مقامات بند ہونگے
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کو روکنے اور کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے 4888 اہلکار تعینات ہوں گے، راولپنڈی شہر میں 5 ایس پیز، 21 ڈی ایس پیز، 84 انسپیکٹر اور ایس ایج اوز تعینات کیے جائیں گے، ہر تھانے کے مختص کردہ پوائنٹس پر 6 آنسو گیس گن اور 500 آنسو گیس کے شیل موجود ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر پوائنٹ پر نفری کے پاس 2 گن 12 بور اور 100 ربڑ کی گولیاں دی جائیں گی، اضافی ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کے شیل کے لیے خصوصی ٹیم اسٹینڈ بائی ہوگی، دوران ڈیوٹی افسران اور اہلکار موبائل فون کے ہمراہ لے جانے پر پابندی ہوگی، افسران اور اہلکار دیگر اسلحہ اپنے ہمراہ نہیں رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں کسی بھی کارکن کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، راول ڈویژن میں 40 سے زائد مقامات پر رکاوٹیں راستوں کو بلک کیا جائے گا، راول ڈویژن میں 12 خصوصی ٹیمیں بھی مختلف مقامات پر تعینات رہے گی، کینٹ سرکل میں 14 مقامات پر رکاوٹیں لگا کر نفری کو تعینات کیا جائے گا، ٹیکسلا سرکل میں 7 مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی جبکہ براہمہ انٹر چینج، پسوال انٹر چینج پر بھی رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم 2، اولڈ ٹول پلازہ، ایم 1، فتح جنگ ٹول پلازہ ٹھلیاں انٹر چینج تا چکری انٹر چینج تک بھی آمد و رفت بند ہوگی، صدر سرکل میں 13 مقامات پر پولیس کی جانب سے رکاوٹیں لگائی جائیں گی، میٹرو بس کی حفاظت کے لیے ہر اسٹیشن پر متعلقہ تھانوں کی خصوصی ٹیمیں سامان سے لیس تعینات ہوگی، 8 خصوصی ٹیمیں میٹرو ٹریک کے اوپر تعینات ہوگی، خصوصی ٹیم کے پاس آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں ہوگی،
ایلٹ فورس اور ڈولفن فورس پر مشتمل 2،2 خصوصی ٹیمیں سی پی او اور ایس ایس پی راؤل پنڈی کے ہمراہ ہوں گی، راولپنڈی کے تمام اسپتالوں کے ایمرجنسی میں بھی پولیس کی خصوصی ٹیمیں تعینات ہوگی، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خصوصی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔
سندرروڈ جاتی امراء روڈ مل اڈا کےقریب دونوں اطراف بند
پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے سندرروڈ جاتی امراء روڈ مل اڈا کےقریب دونوں اطراف مکمل بندکردیا گیا، روڈ کوکنٹینرزلگا کرٹریفک کےلیےبند کیاگیا۔
بندش کے باعث سڑک کےدونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، راستہ بند ہونے سے مسافروں اورفیکٹری ورکرزکو بھی شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد: احتجاج روکنے کے لیے رکھےکنٹینرز کو آگ لگ گئی
ریسکیو حکام کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کے قریب احتجاج روکنے کے لیے رکھے گئے کنٹینرز کو آگ ویلڈنگ کے دوران لگی تھی، فائر اینڈ ریسکیو کی ٹیموں نے آگ بجھا دی، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں 26نمبرچونگی،کٹی پہاڑی پررینجرزکوتعینات کردیاگیا۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ بنی گالہ کے داخلی وخارجی راستوں کو کنٹینر لگا کربند کردیا گیا، بنی گالہ کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس اورایف سی تعینات کردی گئی ہے۔
فاروق آباد نہرکے پل پر کنٹینرلگا کرلاہور سرگودھا روڈ بند کردی گئی
پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے باعث فاروق آباد نہرکے پل پر کنٹینر لگا کرلاہور سرگودھا روڈ بندکردیا گیا، شہرکےغربی، داخلی و خارجی راستے بھی بند ہیں، خانقاہ ڈوگراں سےلاہور جانے کا راستہ بھی بند کیا گیا ہے ، راستے بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔