Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2024 08:25pm

روسی صدر کا شمالی کوریا کے چڑیا گھر کے لیے 70 جانوروں کا تحفہ

روس کے صدر ولادیمیری پوٹن نے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے چڑیا گھر کے لیے 70 جانوروں کا تحفہ بھیجا ہے۔ ان میں افریقی شیر، 2 بھورے ریچھ، 45 تیتر، بطخیں اور چند بڑی کلغی والے طوطے شامل ہیں۔

ماسکو کے چڑیا گھر سے منتقل کیے جانے والے اِن جانوروں کو صدر ولادیمیر پوٹن کی طرف سے شمالی کوریا کے عوام کے لیے تحفہ قرار دیا جارہا ہے۔

قدرتی وسائل کے روسی وزیر الیگزینڈر کوزلوف جانوروں کی منتقلی کی نگرانی کی۔ یہ جانور کارگو طیارے کے ساتھ پیانگ یانگ بھیجے گئے۔ انکے ساتھ چند ڈاکٹرز بھی پیانگ یانگ گئے۔

کوزلوف کا کہنا تھا کہ تاریخ کے ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ بین الریاستی تعلقات بہتر بنانے میں جانوروں کے تبادلے نے ہمیشہ اچھا کردار ادا کیا ہے۔

یوکرین جنگ میں شدت آجانے پر روس نے حملے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے شمالی کوریا کے 10 ہزار فوجیوں کو یوکرین کے محاذوں پر تعینات کرنے کی منصوبہ سازی کی ہے۔

روس اور شمالی کوریا نے جون میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت وہ ایک دوسرے کے دفاع کے لیے تعاون کریں گے۔ شمالی کوریا کا روس کو 10 ہزار فوجیوں کی خدمات فراہم کرنا اِسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Read Comments