Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2024 06:41pm

سردیوں میں گیس بندش کا حل، سولر واٹر ہیٹر سے مشکل ختم

سردیوں میں سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث گرم پانی کی سہولت تو ناپید ہوجاتی ہے, لیکن سولر واٹر ہیٹر شہریوں کی یہ مشکل دورکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سردیوں میں گرم پانی کا حصول نہ ممکن سا لگتا ہے لیکن سولر واٹر ہیٹر یہ مشکل دور کردے گا۔

نجی کمپنی کا تیار کردہ یہ واٹر ہیٹر جسے گیزر بھی کہتے ہیں چند پائپوں کے ذریعے پانی کو گرم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واٹر ٹینک سے منسلک یہ گیزر سورج کی شعاعوں کے ذریعے پانی گرم رکھتا ہے۔ پانی کا درجہ حرارت کنٹرول بورڈ پر چیک کیا جا سکتا ہے اور موبائل ایپلیکشن سے بھی مانیٹرنگ کی جا سکتی ہے۔

سولر واٹر گیزر عام الیکٹرونکس مارکیٹ میں کہیں بھی موجود نہیں ہے اور صرف لاہور اور اسلام آباد میں قائم وئیر ہاؤس سے خریدا جا سکتا ہے۔

اس کے ڈیڑھ سو لیٹر، دو اور تین سو لیٹر کے سائز کی قیمت ایک لاکھ پچیس ہزار، ایک لاکھ چالیس ہزار اور ایک لاکھ پچاسی ہزار ہے۔

Read Comments