کراچی میں جاری ”آئیڈیاز 2024“ نمائش کے دوران سیکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے ہیں، جس کے باعث ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام زونل افسران کو سخت سیکیورٹی اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے تمام زونل افسران کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کوریئر سروس اور فوڈ ڈیلیوری کے ذریعے دہشت گردی کا خطرہ ہے، دہشت گرد ایکسپو سینٹر اور اطراف میں کوئی کارروائی کرسکتے ہیں۔
آرمی چیف کی ”آئیڈیاز 2024“ میں شرکت، پاکستان کا ”شاہپر تھری“ ڈرون توجہ کا مرکز بن گیا
خط میں فوڈ ڈیلیوری اور کوریئر سروس والوں کو خصوصی طور پر سرچ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خط میں ایکسپو سینٹر کے اطراف نگرانی اور سیکیورٹی مزید بڑھانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔