Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2024 06:18pm

ایشوریہ رائے نے طلاق کی افواہوں کا گلا گھونٹ دیا

Welcome

بالی وُڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے نے ابھیشیک بچن سے طلاق کی قیاس آرائیوں پر گھڑوں پانی ڈال دیا۔ انہوں نے اپنی بیٹی آرادھیہ کی سالگرہ کی پارٹی میں شادی کی انگوٹھی پہنی اور بُرا چاہنے والوں کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔

بھارت کے ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں ایشوریہ رائے نے اہلِ خانہ سے الگ شرکت کے گھریلو اختلافات اور طلاق کی افواہوں کو پنپنے کا موقع فراہم کیا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریہ کی ازواجی زندگی مجموعی طور پر خاصی بہتر رہی ہے اور دونوں نے ایک دوسرے کو غیر معمولی حد تک سپورٹ کیا ہے۔ کچھ مدت سے البتہ ایسے اشارے مل رہے تھے کہ اِس جوڑے کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

ایشوریا اور ابھیشیک کے رشتے میں دراڑ کی وجہ ایک ڈاکٹر؟

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اگر ابھیشیک بچن اور ایشوریہ کے درمیان اختلافات تھے بھی تو اُنہوں نے خاموش رہنے کو ترجیح دی تاکہ یہ وقت گزر جائے اور معاملات انتہائی خرابی کی طرف نہ جائیں۔ بہرحال، اب ایشوریہ نے طلاق یا علیٰحدگی کی افواہوں کو اپنے ہی ڈھنگ سے ختم کر ڈالا ہے۔

11 اکتوبر کو بِگ بی یعنی امیتابھ بچن 82 سال کے ہوگئے۔ اس موقع پر ایشوریہ نے اپنے سسُر کو سوشل میڈیا پر مبارک باد دیتے ہوئے اُن کے ساتھ آرادھیہ کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ اس سے برف کے پگھلنے کی راہ بہت حد تک ہموار ہوئی۔

طلاق کی پوسٹ والے معاملے کے بعد ابھیشیک نے ایشوریا کو حیران کردیا

بدھ کی رات ایشوریہ نے اپنے والد کرشنا راج کی سالگرہ کے موقع پر اُن کی اور اپنی والدہ ورِندا رائے کی چند تصویریں بھی شیئر کیں۔ آرادھیہ کی سالگرہ 16 نومبر کو تھی جبکہ ایشوریہ کے والد کی سالگرہ 21 نومبر کو یعنی آج ہے۔ ایشوریہ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر آرادھیہ کی سالگرہ سے بھی چند تصاویر شیئر کیں۔

Read Comments