Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2024 03:51pm

28 ستمبرجلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبرجلاؤ گھیراؤ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا جبکہ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کوکمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر2831 میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی۔

سرکاری پراسیکیوٹرظہیرشاہ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے دلائل دیئے۔

پانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے مخالفت میں دلائل دیئےعدالت نے فیصلہ سناتےہوئے بانی پی ٹی آئی کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتےہوئے بانی پی ٹی آئی کو 5 روز کیلئے پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا۔

علاوہ ازیں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اے ٹی سی لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا۔ پولیس کے مطابق میاں اسلم اقبال نو مئی کے مقدمہ میں روپوش ہیں۔

Read Comments