Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2024 01:51pm

ہواؤں کا رخ ایک بار پھر لاہور کی طرف، اسموگ سے بچاؤ کی تدابیر کی اپیل

لاہور میں ہواوں کا رخ ایک بار پھر شہر کی طرف ہونے کی امید ہے۔ حکومت نے شہریوں سے اسموگ سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہریوں کو اسموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک لازمی پہننے چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اجتماعی کوششوں سے شہریوں کی زندگی کا تحفظ ممکن ہے، وزیراعلیٰ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جس کے تحت صبح کے اوقات میں تعلیمی اداروں میں چھاپے مارے گئے اور متعدد نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

پنجاب اور اسلام آباد میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

لاہور کے انٹری پوائنٹس پر ہیوی ٹرانسپورٹ ویہیکلز (HTV) کا داخلہ سختی سے بند کر دیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ خصوصی طور پر تعینات اسکواڈز نے 134 بڑے وہیکلز کو روکا ہے۔

سموگ رولز کی خلاف ورزی پر پنجاب میں 10 بھٹے مسمار کر دیے گئے ہیں، جبکہ ایمیشن کنٹرول سسٹم نصب نہ کرنے پر وہاڑی میں ایک فیکٹری بھی مسمار کی گئی۔ لاہور میں 12 اور دیگر اضلاع میں 10 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا ہے، اور لاہور میں 3 فیکٹریوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے عوام سے سموگ کے خاتمے کے لیے حکومتی اداروں سے تعاون کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا اور صحتمند ماحول ہر شہری کا حق ہے، اور حکومت اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہے

Read Comments