Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2024 12:26pm

علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع

اسلام آباد کی انسداد ددہشت گردی عدالت نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کردی جبکہ عدالت نے فیصل جاوید، راجہ خرم اور واثق قیوم کے مچلکے منسوخ کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر محمود سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کی سماعت کی۔

دوران سماعت وکلا صفائی کی جانب سے ملزم فیصل جاوید اور واثق قیوم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصل جاوید، واثق قیوم اور راجہ خرم کے ضمانتی مچلکے منسوخ کردیے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی، عدالت کی بار بار طلبی کے باوجود علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہورہے تھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور، فیصل جاوید، راجہ خرم اور واثق قیوم کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Read Comments