کراچی: سفاری پارک میں ہتھنی مدھوبالا کے استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ مدھوبالا 15 سال بعد اپنی بہنوں سونیا اور ملائکہ سے ملنے جا رہی ہیں۔
مدھوبالا کو کراچی چڑیا گھر سے کراچی سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔ فور پاز کی ٹیم نے تیاریوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔
کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی ’مدھوبالا‘ نے کنٹینر میں سفر کی تربیت مکمل کرلی
فور پاز کے ترجمان نے بتایا کہ ”ہماری سائٹ پر موجود ٹیم آخری کاموں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔“ ہتھنی مدھوبالا کے لیے سوئمنگ پول کو بھی تیار کیا جا رہا ہے، اور منتقلی کے لیے ڈرائیونگ روٹ کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
نورجہاں کے بعد چڑیا گھر کی دوسری ہتھنی مدھو بالا بھی بیمار
مدھوبالا کی منتقلی کا اعلان 26 نومبر کو مئیر کراچی کی جانب سے کیا جا چکا ہے۔ یہ منتقلی مدھوبالا کے لیے ایک خاص موقع ہے، اور اس کی بہنوں کے ساتھ ملاقات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔