Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2024 09:55am

مولانا طارق جمیل نے جوائنٹ فیملی سسٹم کے بارے میں کیا کہا؟

مشہور اسلامی اسکالرمولانا طارق جمیل نے جوائنٹ فیملی سٹم کو میاں بیوی کے درمیان تعلقات کی خرابی کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔

پاکستان میں مشترکہ خاندانی نظام بہت عام ہے جو کہ ہماری ثقافت کا اہم حصہ ہے اور زیادہ تر گھرانوں میں آج بھی یہ سسٹم رائج ہے جہاں متعدد خاندان ایک ساتھ رہتے ہیں اوراکثر گھروں میں خاندانی جھگڑوں کا باعث یہی سسٹم بنتا ہے اور خاندان کے ممبروں کے درمیان بہت سارے مسائل پیدا کرتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں اس رواج کو فروغ دینے میں ڈراموں اور فلموں کا بھی بڑا حصہ رہا ہے۔

دوست کی شادی پرمنچلے نوجوانوں نے چند منٹ میں 20 لاکھ روپے لٹا دیئے

مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں اپنے بیان میں اس نظام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس نظام نے میاں بیوی کے درمیان تعلقات کو تباہ کر دیا ہے جو سب سے مضبوط بندھن تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے بیان کی حمایت کی ہے ان کا کہناہے کہ نہ صرف میاں بیوی بلکہ بچوں کو خراب کرنے میں بھی اس کا بڑا ہاتھ ہے۔

Read Comments