وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بہت زیادہ جھنجھلائے ہوئے ہیں، وہ چاہتے ہیں جلدی کچھ نہ کچھ ہو، ایم این اے اور ایم پی اے 20 ہزار آدمی کیسے لا ئیں گے؟
رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی میں کچھ لوگوں کو فلاپ پروگرام نظرآرہا ہے، انہوں نے پنجاب میں ایک ویگن کو بھی اسلام آباد جانے کا بیانیہ نہیں دیا ہے، یہ صرف میڈیا میں سرخیاں بنانے والی باتیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کوشش کررہے ہیں کہ احتجاج منسوخ ہوجائے، انہوں نے ہٹ دھرمی کی تو نقصان اٹھائیں گے، ہمیں صرف علی امین گنڈاپورکو ہی روکنا ہے ۔
پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر کال دے دی، حکومت کیلئے احتجاج چیلنج نہیں، رانا ثناء اللہ
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ سندھ اور پنجاب سے کوئی 20 بندے لانے کی بھی بات نہیں کررہا ہے، صرف کے پی حکومت آئے گی، اسے روکنے کیلئے سوچنا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما نے مزید کہا کہ کوئی مذاق نہیں کہ ایک صوبائی حکومت اپنے وسائل کے ساتھ وفاق پر چڑھ دوڑے، ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔