پولیوکاخاتمہ کریں یا چھٹی کریں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈنڈا اٹھالیا ، مہم میں متحرک کردار ادا نہ کرنے والے ڈپٹی کمشنرز،ایس ایس پیز اورڈی ایچ اوز کی برطرفی کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کو پولیو مہم کےحوالے سے رپورٹ پیش کی گئی، مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ اکتوبرکی مہم کے دوران 6 اضلاع کی کارکردگی خراب رہی ہے۔
وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی ہے کہ معاملے کی تحقیقات کریں ، مہم کے دوران خراب کارکردگی پر متعلقہ افسران و عملے کے خلاف سخت ایکشن لیں ۔
سید مرادعلی شاہ نے پولیو مہم کے دوران متحرک کردار ادا نہ کرنے والے ڈپٹی کمشنرز ، ا یس ایس پیز اورڈی ایچ اوزکی برطرفی کا بھی حکم دیا ہے۔