وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے چیف منسٹرلیپ ٹاپ اورہونہاراسکالرشپ پروگرام کے تحت 90 دن میں لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر کردیا۔
وزیراعلی نے 2 ہزار اقلیتی طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کاحکم دیاہے۔
بلاول نے حکومت سے معاملات حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
وزیر اعلی پنجاب نےمیٹرک،ایف ایس سی کےپوزیشن ہولڈرزطلبہ کولیپ ٹاپ دینےکی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹیوں کے20ہزار،کالجزکے14ہزار طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ ملیں گے۔
لیپ ٹاپ حاصل کرنےوالوں میں32فیصد جنوبی پنجاب کےطلبہ شامل ہوں گے۔ طلبہ کو30دن میں5ہزار،20 فروری تک35ہزار لیپ ٹاپس دیے جائیں گے۔
وزیراعلی پنجاب کے چیف منسٹرلیپ ٹاپ اورہونہاراسکالرشپ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں 30ہزار سرکاری اور 10 ہزار پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو سکالرشپ ملے گی۔
دی گئی بریفنگ کے مطابق وزیراعلی ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 18ہزار طالبات کو وظائف ملیں گے، چار سے پانچ سال تک طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ہونہار سکالر شپ کے تحت ادا کی جائے گی۔
ہونہار سکالر شپ کیلئے 68329 درخواستیں موصول ہوئی تھیں 34290 درخواستوں کی تصدیق مکمل ہوچکی ہے۔
پنجاب کے پبلک سیکٹریونیورسٹیز میں ہدف سے زائد 15.5 فیصد اضافی انرولمنٹ کی جائے گی۔