سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں پنجاب حکومت نے انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سابق رہنما خادم حسین رضوی کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
لیکن فیکٹ چیک پر معلوم ہوا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔
19 نومبر کو سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس پر ایک گرافک گردش کرنے لگی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت نے خادم حسین رضوی کی برسی کے موقع پر 21 نومبر کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
نجی نیوز چینل کے فیس بک اکاؤنٹ سے ملتی جلتی گرافک میں لکھا گیا کہ ’’خادم حسین رضوی کی برسی کے موقع پر 21 نومبر کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔“
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا اسکرین شاٹ من گھڑت ہے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات نے بھی تصدیق کی کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایسی کسی عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔