سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے سیکٹرایف 14 اور15 میں ججزاوربیوروکریٹس کوپلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاوسنگ اتھارٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور بیوروکریٹس کے لیے خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کی اسکیم کو غیر آئینی قرار تھا۔
عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کودوبارہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس عائشہ ملک نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سنایا۔ جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے21 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایف 12، جی 12، ایف 14 اور ایف 15 کی سکیموں کو غیر آئینی قرار دینے کے ساتھ ساتھ اسے مفاد عامہ کے بھی خلاف قرار دیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ریاست کی زمین اشرافیہ کے لیے نہیں بلکہ یہ صرف عوامی مفاد کے لیے ہے۔