کراچی میں گارڈن البیلا چوک کے قریب ایک رہائشی علاقے میں 4 بندر سڑک پر نکل آئے۔ شروع میں خیال ظاہر کیا گیا کہ بندر قریبی چڑیا گھر سے نکلے ہیں لیکن چڑیا گھر انتظامیہ نے انہیں اپنا ماننے سے انکار کردیا جس کے بعد دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی۔
گارڈن کے علاقے میں بدھ کی صبح بندر نظر آنے پر مکینوں نے فوری طور پر ریسکیو اداروں کو طلب کیا۔
علاقہ مکینوں کی مدد کے لیے محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
ناکارہ طیارہ براستہ سڑک کراچی ائیر پورٹ سے حیدر آباد روانہ
پولیس کا کہنا تھا کہ یہ بندر ممکنہ طور پر چڑیا گھر سے نکلے ہیں۔
دوسری جانب چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بندروں کے باہر نکلنے کی اطلاعات کی تردید کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ بندر کس کے ہیں اور کہاں سے آئے ہیں؟
پولیس کے مطابق تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار چھ گھنٹے بعد ایک بندر پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ 5 بندر دیکھے گئے تھے، اب مزید 4 کی تلاش جاری ہے، محکمہ جنگی حیات اور سولجر بازار پولیس صبح سے بندر تلاش کر رہی ہے۔