بالی ووڈ کی معروف جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے ان دنوں میڈیا کی سرخیوں میں ہیں، میڈیا ابھیشیک اور ایشوریا کے ساتھ ساتھ بچن خاندان کی بھی ہر حرک پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔ خبریں ہیں کہ ابھیشیک اور ایشوریا نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن حتمی طور پر ابھی تک اس کا اعلان نہیں کیا گیا، اسی وجہ سے کئی قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔
اسی دوران بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ابھیشیک بچن نے اس بار اپنی بیٹی کو اس کی 13 ویں سالگرہ پر مبارکباد تک نہیں دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک اور ایشوریا کی بیٹی آرادھیا بچن رواں ماہ نومبر کی 16 تاریخ کو 13 برس کی ہوئی ہیں، لیکن اس موقع ایشوریا اور ابھیشیک دونوں کی جانب سے ہی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔
تاہم، حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ابھیشیک آرادھیا کے بچپن کی کتاب کا ذکر کرنا نہ بھولے۔
اپنی نئی فلم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آرادھیا کے بچپن میں ان کی نظر آرادھیا کی ایک کتاب پر پڑی تھی جس میں courage (ہمت) پر بات کی گئی تھی اسی کتاب سے انہیں مدد اور ہمت جاری رکھنے کا حوصلہ ملا۔
واضح رہے کہ ان دنوں جہاں ابھیشیک ایشوریا کی عوامی مقامات پر علیحدہ علیحدہ انٹری دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کو طول دے رہی ہے وہیں ایشوریا آرادھیا کے ساتھ بچن فیملی کے بجائے اپنی والدہ کے گھر رہائش پذیر ہیں، دونوں خاندانوں کی جانب سے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔
ایشوریا ابھیشیک کو کئی عرصے سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔ دونوں کے درمیان دوری کی وجہ ابھیہشیک کی ایک دوست نمرت کور کو بتایا گیا ہے، افواہیں ہیں کہ ابھیشیک کا نمرت کے ساتھ افئیر چل رہا ہے۔