Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 نومبر 2024 08:45pm

ناکارہ طیارہ کراچی سے حیدرآباد منتقل نہ ہوسکا، اگلی تاریخ سامنے آگئی

کراچی سے ایک اور ناکارہ طیارے کو حیدرآباد کل منتقل کیا جائے گا۔ طیارے کی 2011 میں کریش لینڈنگ ہوئی تھی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایک اور ناکارہ طیارہ کل رات کراچی سے حیدرآباد روانہ کیا جائے گا جسے براستہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد بھیجا جائے گا۔

سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ ناکارہ 40 ٹن وزنی طیارہ تربیتی مقاصد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے، یہ 150 فٹ لمبا ایم ڈی 83 ہوائی جہاز 25 دسمبر 2011 سے غیر فعال ہے۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ ناکارہ طیارہ کو سول ایویشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حیدرآباد منتقل کرنے کے حوالے سے این او سی جاری کیا جاچکا ہے، این او سی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری کیا گیا، ناکارہ طیارہ بردار ٹریلر کل صبح چار بجے کراچی سے حیدرآباد براستہ نیشنل ہائی وے روانہ ہوگا۔

یاد رہے پروجیکٹ ڈائریکٹر منیرعالم نے کہا تھا کہ مذکورہ طیارہ 160 فٹ لمبا اور 60 ٹن وزنی ہے جسے حیدرآباد منتقل کیا جانا ہے، اسے پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی سے منتقل کیا جانا تھا جو نہ ہوسکا تھا۔

انہوں نے بتا تھا کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لئے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں، جہاز کی منتقلی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ناکارہ طیارے کو حیدر آباد منتقل کیا جاچکا ہے۔

دریں اثنا کراچی سے دوسرے ناکارہ طیارہ کی حیدرآباد کاعمل شروع کردیا گیا ہے، ناکارہ طیارہ کو سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حیدرآباد منتقل کرنے کے حوالے سے این او سی جاری کردیا گیا ہے ۔

پی اے اے کے مطابق طیارہ کوحیدرآبادمنتقل کرنےکےحوالےسےاین اوسی جاری کر دی ہے، این اوسی نیشنل ہائی ویزاینڈموٹروےپولیس کی جانب سےجاری کیاگیا

این اوسی جاری ہونے کے بعد طیارہ حیدرآبادبراستہ نیشنل ہائی وے روانہ کیا جارہا ہے۔

Read Comments