Aaj Logo

شائع 19 نومبر 2024 07:52am

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج، اہم فیصلے لیے جانے کا امکان

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں اہم فیصلے لیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا، وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں سیکیورٹی معاملات زیربحث آئیں گے۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان، تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ اور اہم وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال زیر غور آئے گی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی نئی لہر کے تناظر میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

نیشنل ایکشن پلان 2014 عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

’حالات کا تقاضا یہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل ہونا چاہیئے

صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر غور ہوگا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا، شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

یاد رہے کہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز پیر کو ہونا تھا لیکن وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے اسے دوبارہ شیڈول کر دیا گیا۔

Read Comments