بنوں سے اغوا ہونے والے سات اہلکاروں کے معاملے پر علاقہ عمائدین پر مشتمل جرگے کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور ساتوں اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ مغویوں کی بازیابی پولیس اور جرگہ کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔
جرگے اغوا ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بازیابی میں معاونت کی، اس دوران مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری رہا۔
واضح رہے گزشتہ روز بنوں میں مسلح افراد نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ اہلکاروں کو احمد زئی سب ڈویژن میں پولیس چوکی سے اغوا کیا گیا۔
بنوں میں شہری کے اغوا کی کوشش پولیس نے کیسے ناکام بنائی؟
پولیس کے مطابق مسلح گروہ نے سب ڈویژن وزیر کے پہاڑی علاقے روچہ چیک پوسٹ کا گھیراؤ کیا اور تمام اسلحہ و سامان بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ مغویوں میں سلیم، عقل رحمان، میوہ جان، روشان، عبدالمالک، نعمت اللہ اور شاد محمد شامل ہیں۔