Aaj Logo

شائع 18 نومبر 2024 09:36pm

کوئٹہ اوردشت میں واقعات ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ اوردشت میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق جناح ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ، ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کےمطابق کوئٹہ کےجناح ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر شوہرنے بیوی کوفائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے، ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب دشت کے قریب ٹریفک حادثےمیں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت عبدالقدیر کے نام سے ہوئی ہے ۔

کوئٹہ اور شکارپور میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق

سمنگلی روڈ بورڈ آفس کے سامنے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا ، ملزمان فرار کامیاب ہوگئے ہیں، لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں مشرقی بائی پاس کے فٹ پاتھ سےپچپن سالہ عبدالباقی نامی کی لاش ملی ہے، فوری طور پر متوفی کی ہلاکت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے۔

Read Comments