مکیش کمار چاولہ کی سندھ کابینہ میں واپسی ہوگئی ہے، آج گورنر ہاؤس میں مکیش کمار کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نئے وزیر سے حلف لیا، جبکہ نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے ادا کئے۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مکیش کمارچاؤلہ کو ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کا وزیر مقرر کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن دو دن پہلےجاری ہوچکا ہے۔