Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2024 09:14pm

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارت کے تحفظات دور کریں گے، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کیلئے پر امید ہیں وہیں انہوں نے بھارت کے تحفظات دور کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں خیریت سے کرائیں گے جس کے لیے آئی سی سی سے رابطے میں ہیں اور ہمیں ان کے جواب کا انتظار ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اگر تحفظات ہیں تو انہیں دور کریں گے۔

وہاب ریاض کی پی سی بی میں دوبارہ انٹری، کون سا اہم عہدہ دیا جائے گا؟

محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد منظور نہیں۔

بھارتی دباؤ پر آئی سی سی نے پاکستان میں ٹرافی ٹور سے آزاد کشمیر اور بلتستان نکال دیے

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے

ہیڈ کوچ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید چیمپئنز ٹرافی تک بطور ہیڈ کوچ کام کریں گے۔

Read Comments