Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2024 11:38am

بشریٰ بی بی کی ویڈیو آڈیو لیک ہونے کا خدشہ: اجلاسوں میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ویڈیو آڈیو لیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر اجلاسوں میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

پی ٹی آئی پارٹی زرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشری بی بی کی اجلاسوں میں شرکت اور خطاب کی ویڈیو آڈیو لیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر اجلاسوں کے دوران بشری بی بی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے لیے موبائل لانے پر پابندی عائد کردی گئی، گزشتہ اجلاسوں میں بھی ممبران اور عہدیداروں سے موبائل لیے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی کی ویڈیو آڈیو لیک ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے موبائل کی اجازت نہیں۔

Read Comments