Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2024 08:07am

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

توشہ خانہ 2 کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوگی، کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کریں گئے۔

عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل پہنچیں گی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

آج عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس

دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بھی آج ہوگی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ بشریٰ بی بی بھی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گی۔

وکیل ظہیرعباس چوہدری، عثمان گل اور دیگر عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ نیب ٹیم کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر ٹیم کے ہمراہ پیش ہوں گے۔

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی 342 کے سوال نامے جمع کروائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا گیا تھا، وکلا صفائی کی استدعا پر احتساب عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم موصول نہ ہونے پر سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کی تھی۔

Read Comments