سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی صارفین کو 10 ارب روپے کا اریلیف دینے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی ہے۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست سی پی پی اے نے نیپرا میں جمع کروائی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ سی پی پی اے نے 1.02 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے، جو تقریباً 10 ارب روپے بنتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف صارفین کو دسمبر کے بلوں میں ملے گا۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ زرعی اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پہ لاگو نہیں ہوتی۔
اعلامیے کے مطابق صارفین کو دسمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کرنا ہوگی۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ نیپرا اس درخواست پر سماعت کرکے اپنا فیصلہ سنائے گا۔