سوات کے علاقے اسلام پور میں پولیس کانسٹیبل کی جرگے میں فائرنگ سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعہ میں گولیاں لگنے سے دو خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سوات پولیس نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل شوکت نے گھریلو مسئلے پر ہونے والے جرگے میںکسی بات پر مشتعل ہوکر اچانک فائرنگ کردی۔
سوات: جرگہ کی مخالفت کے باوجود خواتین کا کرکٹ میچ
پولیس نے مزید بتایا کہ اسلام پور میں شوکت کی گھریلو ناچاقی کے حوالے سے جرگہ ہو رہا تھا، فائرنگ سے زخمی ہونیوالی خواتین کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔