بھارتی فورسز کی جانب سے غیر پیشہ ورانہ رویہ اور بربریت بار بار دیکھنے کو آتا ہے، اس بار بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے دردناک مناظر سامنے آئے ہیں۔
کشمیری نوجوان پر بھارتی فورسز کے مظالم کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھرتی کے لیے آنے والے کشمیری نوجوانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کو بےدردی سے مارا جارہا ہے۔
ویڈیو میں بھارتی افواج کا غیر پیشہ ورانہ اور پرتشدد رویہ واضح ہے۔
اس سے قبل بھی بھارتی افواج کی بربریت کی متعدد ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو بھارتی افواج کے اس غیر پیشہ وارانہ رویے کا سخت نوٹس لینا چاہیے، بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی خطے اور عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔