Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 نومبر 2024 09:21pm

تاجروں نے کم سن جیب کتروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، پولیس کے حوالے

کراچی کے علاقے صدر موبائل مارکیٹ کے اطراف کم عمرجیب کتروں کا گروہ سرگرم ہوگیا ہے ، تاجروں نے جیب کتروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پریڈی پولیس کے حوالے کر دیا ہے، شہریوں نے جیب کتروں کوشناخت کرلیا ۔

کم سن جیب کتروں کا گروہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز آج نیوز نے حاصل کرلی ہیں ، ویڈیو میں لڑکوں کوشہریوں کی جیبوں کا صفایا کرتےدیکھا جاسکتا ہے ۔

کراچی: بچوں کے ہمراہ وارداتیں کرنیوالے2 ملزمان گرفتار

تاجروں کے مطابق جیب کترے ہمارے اور شہریوں کے لیے درد سر بنے ہوئے تھے ، ملزمان موقع پاکر شہریوں کو موبائل فون اورقیمتی اشیاء سے محروم کردیتے تھے۔

Read Comments