کراچی کے علاقے واٹر پمپ فلائی اوور پر تاجر سے مبینہ طور پر 60 لاکھ روپے مالیت کے آئی فون لوٹ لیے گئے، تاجر صدر موبائل مارکیٹ سے 35 آئی فون لیکر نکلا تھا، اس دوران دوموٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے روک لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں واٹرپمپ فلائی اوور پر تاجر سے مبینہ طور پر 60 لاکھ مالیت کے آئی فون لوٹ لیے گئے۔
متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ ہم صدر موبائل مارکیٹ سے 35 موبائل فون لے کر نکلے تھے، واٹر پمپ فلائی اوور پر ہمیں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے روکا، ملزمان نے اسلحہ دکھا کر ہم سے موبائل فون کا بیگ مانگا، ملزمان ہمارا بٹوہ اور دیگر سامان بھی لے گئے، واقعہ کے خلاف سمن آباد تھانے میں درخواست جمع کرائی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاجر صدر موبائل مارکیٹ سے سہراب گوٹھ بس اسٹاپ جارہا تھا، 2 روز قبل تاجر رحیم یار خان سے کراچی آیا تھا، اطراف کی سی سی ٹی وی چیک کی جارہی ہے۔