Aaj Logo

شائع 17 نومبر 2024 11:56am

کینیڈا کے سابق فوجی افغان طالبان کے ہاتھوں گرفتار

کینیڈا کے سابق فوجی ڈیوڈ لاوری کو افغانستان میں مبینہ طور پر طالبان نے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈیوڈ لاوری“کینیڈین ڈیو“ کے نام سے مشہور ہیں جو کینیڈین آرمی میں بطور سولجر فرائض انجام دے چکے ہیں، اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انہیں افغانستان میں طالبان نے گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سی ٹی وی نیشنل نیوز سے بات کرنے والے ذرائع نے تصدیق کی کہ ڈیوڈ لاوری کو پیر کے روز کابل میں لینڈنگ کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیوڈ لاوری کابل میں ایک نجی سیکیورٹی فرم ’ریوین راے کنسلٹنگ سروسز‘چلاتے ہیں۔ وہ برسوں سے افغانستان میں کام کر رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے انہیں قید کر رکھا ہے، تاہم درست مقام کے بارے میں تفصیلات سامنے نہ آسکیں۔

طالبان پر دنیا کا سب سے بڑا بم پھینکنے والے ٹرمپ کی جیت پر افغان حکومت کا بھی ردعمل آگیا

گلوبل افیئرز کینیڈا نے تصدیق کی ہے کہ وہ افغانستان میں ایک کینیڈین شہری کے ملوث ہونے کے واقعے سے آگاہ ہے اور قونصلر مدد فراہم کر رہا ہے۔

ڈیوڈ لاوری نے سال 2021 میں سقوط کابل کے دوران سرخیوں کا حصہ تھے۔ افغانستان سے کینیڈا کے سفارت خانے کے عملے کے جانے کے بعد انہوں نے 100 سے زائد افغان شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مدد کی تھی۔

Read Comments