ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کے اسٹار شپ کی ٹیسٹ فلائٹ کے لیے جو اسپیس کرافٹ تیار کیا گیا ہے اس پر کیلے کا اسٹیکر بھی چسپاں کیا گیا ہے۔ سبب جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
یہ اسٹار شپ 19 نومبر کو ٹیسٹ فلائٹ کرنے والا ہے۔ اسپیس ایکس کے تحت یہ چھٹی آزمائشی پرواز ہے۔ یہ اسپیس کرافٹ کئی منفرد تجربے کرے گا۔ اِسے امریکی ریاست ٹیکساس کے بوکا چیکا لانچنگ پیڈ سے چھوڑا جانا ہے۔ اس پر جو اسٹیکر لگایا گیا ہے اس میں ایک کیلے کو کیلا پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ اسٹیکر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی بنانا فار اسکیل نامی میم کی طرف پُرلطف اشارہ ہے۔ یہ میم کسی بھی چیز کے اصل حجم کی نشاندہی کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اصل حجم کے سامنے دوسری چیز تو کیلے جیسی ہے۔
یہ میم اس تصور پر مبنی ہے کہ جہاں کسی بھی چیز کی پیمائش کے لیے موزوں چیزیں یا آلات نہ ہوں وہاں کیلا ایک اچھے اسٹینڈرڈ کا کام دے سکتا ہے۔
آزمائشی پرواز پر جانے والا راکٹ ایک بالائی اسٹیج (اسٹار شپ) اور بہت بڑے پہلے اسٹیج کےبوسٹر سپر ہیوی پر مشمل ہے۔ ان دونوں کو ملاکر راکٹ کی مجموعی بلند 122 میٹر ہے۔ اسپیس ایکس نے پیمائش کے حوالے سے پُرلطف اشارے کے لیے کیلے کا اسٹیکر منتخب کیا۔