Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 نومبر 2024 06:52pm

اورنگی میں پکوان سینٹر پر گرنیڈ حملہ،مقدمہ کن دفعات کے تحت درج کیا گیا ؟

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ایک پکوان سینٹر پر گرنیڈ حملہ کردیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے حملے کے ساتھ پکوان سینٹر پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی، فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دستی بم نہ پھٹ سکا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان ملوث ہیں۔ بم کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے ناکارہ دستی بم کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔

پولیس نے ملزمان کی شناخت کے بارے میں تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔

اورنگی ٹاؤن میں پكوان سینٹرپربم حملے کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں دکان مالک مومن شاہ کی مدعیت میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق میرا ہوٹل گھرکے نیچے ہی ہے،گزشتہ رات ساڑھے4بجےمجھے فائرنگ کی آواز سنائی دی ،جھانک کر دیکھا تو2موٹرسائیکلوں پر4ملزمان سوارنظر آئے۔

مومن شاہ کےبتایا کہ ہوٹل کےشٹرکےساتھ بم نصب تھا،کچھ فاصلے پر ہی اس کی پن پڑی تھی،کارروائی مجھے اور اہل خانہ کوخوفزدہ کرنے کیلئے کی گئی ہے۔

Read Comments