Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 نومبر 2024 06:24pm

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 13 رنز سے فیصلہ کن شکست

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دئے گئے 148 رنز کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی، آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ پوری قومی ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا، تاہم صرف 12 کے مجموعے پر بابر اعظم 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، صاحبزادہ فرحان بھی 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان 26 گیندوں پر 16 رنز اسکور کیے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جارحانہ اننگز کا آغاز کیا گی، آسٹریلیا کی پہلی اور دوسری وکٹ 52 رنز پر گری، دونوں وکٹیں حاصل حارث رؤف نے حاصل کیں۔

پاکستان کے خلاف میزبان آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، اوپنر میتھیو شارٹ 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 86 رنز پر گری، چوتھی وکٹ سفیان مقیم نے حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 95 رنز گری، گلین میکسویل 21 رنز بنا کر سفیان مقیم کا ہی شکار بنے۔

مقررہ 20 اووز میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں صفیان مقیم کے حصے میں آئیں۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سڈنی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حسیب اللّٰہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی ناقص فیلڈنگ

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی کھلاڑیوں کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کی گئی۔ قومی فیلڈرز نے ایک دو نہیں بلکہ چار کیچز ڈراپ کیے۔ نسیم شاہ نے فریزر اور سلمان نے اسٹیونس کا آسان کیچ ڈراپ کیا، شاہین آفریدی اور بابراعظم نے بھی ایک ایک کیچ گرایا۔

خیال رہے تین ٹی ٹوئںٹی میچوں کی سیریز میں کینگروز کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ: بھارتی بورڈ کی آئی سی سی کو خریدنے کی کوشش

پاکستان پلینگ الیون

محمد رضوان (کپتان)، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان علی آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، صفیان مقیم۔

آسٹریلین پلینگ الیون

جوش انلگس (کپتان)، جیک فریزر میک گرک، میتھیو شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور سپینسر جانسن۔

Read Comments