Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 نومبر 2024 01:52pm

ریاض میں فیشن شو اورعالمی گلوکاروں کے سروں کی محفل سج گئی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں کی شاندار پرفارمنسز نے تقرب کو یادگار بنا دیا۔

یہ فیشن شو ریاض سیزن کے سالانہ تفریحی فیسٹیول کے دوران منعقد کیا گیا۔شو میں لبنانی ڈیزائنر کے تخلیق کردہ 300 سے زائد دیدہ زیب ملبوسات پیش کیے گئے۔

پاکستانی مداح نے میکا سنگھ پر کروڑوں روپے لٹا دیے

اختتامی تقریب میں ماڈلز نے ریمپ پر اپنے منفرد انداز میں واک کی ، جبکہ جینیفر لوپیز، سیلین ڈیون، نینسی اجرم، عمرو دیاب اور کیملا کابیلو جیسے معروف گلوکاروں نے اپنی سُریلی آوازوں سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

سوشل میڈیا پر اس گرینڈ فیشن شو وائرل ویڈیوزصارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

Read Comments