یوکرین روس جنگ کے محاذ پر اہم پیش قدمی سامنے آئی ہے، جرمن چانسلر اولاف شولز اور روس کے صدر پیوٹن کے درمیان دو سال بعد ٹیلی فونک رابطہ بحال ہوگیا۔
دونوں رہنماؤں نے یوکرین روس جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان بات چیت ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
صدر پیوٹن نے کہا انہوں نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، یوکرین ہی رکاوٹ بنا ہوا ہے، ماسکو اب بھی بات چیت بحال کرنے کے لیے تیار ہے مگر معاہدے کے لیے تنازعات کی جڑ کو ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایشوز پر روس کے تحفظات دور کیے جائیں اور علاقائی حقائق مدنظر رکھے جائیں۔ جرمن چانسلر اولاف شولز نے صدر پوٹن کو فون کرنے سے قبل یوکرینی صدر زیلنسکی سے بھی رابطہ کیا تھا۔