Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 نومبر 2024 11:37pm

سندھ حکومت میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، مکیش کمار اور بابل بھیو کی دوبارہ انٹری

سندھ حکومت میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ، سینئر وزیرشرجیل انعام میمن سے ایکسائز ، نجمی عالم سے فشریز،لائیو اسٹاک اور محمدعلی ملکانی سے بورڈ اینڈ یونیورسٹی کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

مکیش کمار اور بابل خان بھیوکی دوبارہ سندھ کابینہ میں انٹری، وزیراعلی سندھ کے تین ایڈوائز اور 10 معاونین خصوصی کو بھی قلمدان سونپ دیئے گئے۔

سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے مکیش کمار چاؤلہ وزیرایکسائزتعینات کر دیا گیا، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایکسائز کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

محمد علی ملکانی سےبورڈ اینڈ یونی ورسٹی کا قلمندان واپس لیکر ان کو لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کاوزیر بنا دیا گیا۔

سندھ کابینہ میں دوست علی راہموں کو وزرات سے ہٹاکر مشیر بنادیا گیا جبکہ بابل خان بھیو محکمہ جنگلات کے مشیر تعینات ہونگے۔

اسی طرح نجمی عالم سے فشریز اور لائیو اسٹاک کا قلمدان واپس لےلیا گیا وہ اب مشیر کچی آبادی ہوں گے۔

نئی کابینہ میں لال چند اکرانی اسپیشل اسسٹنٹ اقلیتی امور ہوں گے، سرفراز راجڑ سوشل پروٹیکشن کے معاون خصوصی ہوں گے۔

صوبائی کابینہ میں قاسم نویدقمرپبلک پرائیو یٹ پارٹنرشپ کے معاون خصوصی ہوںگے۔

Read Comments