Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 نومبر 2024 09:22am

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی پہلی بارش، ایئر کوالٹی میں بہتری

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور ایئرکوالٹی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

شہر اقتدار میں گہرے بادلوں کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش ہوئی اور امکان ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمایت کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی اسلام آباد میں داخل ہوچکا ہے،موسم سرما کی بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور پشاور میں کئی روز بعد اے کیوآئی 96 ریکارڈ کیا گیا۔

کالام میں 55 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ دیربالا 46، چترال اورپاراچنارمیں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں 3، پشاور اور بنوں میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام اور کوہستان میں بارش متوقع ہے۔

علاوہ ازیںچند اضلاع میں پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

Read Comments