Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 نومبر 2024 08:02pm

جماعت اسلامی کا شاہراہ فیصل پر جاری دھرنا ختم ، ٹریفک بحال

جماعت اسلامی نے شاہراہ فیصل پر جاری دھرنا ختم کر دیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شاہراہ فیصل شارع فیصل پرٹریفک کی روانی بحال کرائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر ضمنی بلدیاتی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانگی میں غیرمعمولی خلل پیدا ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔

جماعت اسلامی نے الیکشن کے نتائج کے خلاف شارع فیصل پر احتجاج کیا اس دوران پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ روکنے کوشش بھی کی گئی تھی۔

پولیس نے پولیس نے ساونڈ سسٹم بند کرا دیا جبکہ بھاری نفری طلب کرلی تھی۔ ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن دھاندلی کے خلاف احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ منظور نہیں ہے، ہماری جیتی ہوئی نشستیں واپس کی جائیں۔

دوسری جانب کراچی ٹریفک پولیس نے ایکس پر اپ ڈیٹ جاری کی کہ ’مذہبی سیاسی جماعت کے لوگوں نے بلدیاتی ضمنی الیکشن کے خلاف کیمپ لگایا ہے اور گاڑیاں بھی کھڑی ہیں جس کے باعث شاہراہ فیصل نرسری بس اسٹاپ سے ایئرپورٹ تک ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

Read Comments